تصوف کے بارے میں عام تصوریہ ہے کہ یہ زندگی سے فرارکا نام اوردنیا سے کٹ کرگوشوں اورکھوہوں میں جابیٹھنے کا نام ہے۔ لیکن تصوف کی تاریخ اس تصورکی نفی کرتی ہے۔ واقعہ تویہ ہے کہ تصوف کی روایت بھی بڑی وسیع اورمتنوع ہے۔اس میں وجودی صوفیاء بھی ہیں شہودی بھی۔متشدد بھی ہیں اوروسیع المشرب بھی،سیف وسنان سے کھیلنے والے بھی ہیں اورقلم کے دھنی بھی۔ خودموجودہ زمانے میں امیرعبدالقادرالجزائری،سنوسی سلسلہ کے بزرگان،داغستان کے امام شامل کی مثالیں توسامنے کی با ت ہیں۔ دکن اور بر صغیر میں بھی بہت سے نام صاحب سیف وقلم صوفیوں کے ہیں
Read More